20 جنوری 2015 - 10:10
صہیونی حکومت کی سکورٹی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

صہیونی حکومت کی سکورٹی کابینہ نے، حزب اللہ لبنان کی جوابی کاروائی کے خوف سے آج صبح ہنگامی اجلاس تشکیل دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں، حزب اللہ لبنان کے چند جیالوں کی شہادت پر حزب اللہ لبنان کے جوابی حملوں کی تشویش کے با‏عث اس حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو نے آج صبح ہنگامی طور پر سکورٹی کابینہ کا ہنگامی اجلاس تشکیل دیا۔ اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد حزب اللہ کے کارواں پر اسرائیلی فوج کے ممکنہ حملوں کے نتائج کا جائزہ لینا تھا۔ اسرائیلی فوج  شام اور لبنان کی سرحد پر الرٹ ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حملے کے جواب ميں حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے کا سخت اور دنداں شکن جواب مناسب وقت پر دیا جائے گا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲